پاکستان تحریکِ انصاف کا خیبر پختونخوا سے آنیوالا کارواں اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو چکا ہے اور موٹر وے چوک سے پی ٹی آئی ورکرز گاڑیوں میں ڈی-چوک کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا سے آنیوالا کارواں اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔ اور کارواں میں شامل بڑی تعداد میں گاڑیاں ڈی چوک کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ پولیس اور مقا می انتظامیہ کی جانب سے موٹر وے چوک اور 26 نمبر میں سڑک پر بڑے بڑے گڑھے کھود کر مٹی روڈز پر اکھٹی کر دی گئی تھی جنہیں کارواں میں شامل بولدرز کی مدد سے فل کردیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کارواں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے فوج کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط کا اعلان
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خود کے پی سے آنیوالے قافلے کی قیادت کر رہے ہیں اور کارواں نے اٹک پل، بوہتر انٹر چینج اور دیگر مقامات پر پولیس اور مقامی انتطامیہ کی جانب سے کھڑی رکاوٹوں اور کنٹینرز کو ہٹا دیا ہے۔

