وزیراعلی علی امین گنڈا پور سیکیورٹی کے ہمرا ہ اسلام آباد کے پی ہائو س پہنچ گئے

وزیراعلی  علی امین گنڈا پور سیکیورٹی کے  ہمرا ہ اسلام آباد  کے پی ہائو س پہنچ گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سیکیورٹی کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سیکیورٹی کے ساتھ کے پی ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، انہوں نے 26 نمبر چونگی جانے کی بجائے ایران ایونیو کا راستہ اختیار کیا اور اسلام آباد میں داخل ہوئے۔ جیسے ہی اطلاعات سامنے آئیں کہ 100 گاڑیوں کا قافلہ ریڈ زون کی جانب بڑھ رہا ہے، انتظامیہ نے فوری طور پر ریڈ زون کی طرف آنے والے راستے بند کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین کی ممکنہ گرفتاری ، پولیس ، رینجرز کے پی ہاؤس میں پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق رینجرز اور دیگر پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور حفاظتی اقدامات کیے۔ جب گنڈاپور کا قافلہ وہاں پہنچا تو انہوں نے اپنا رخ تبدیل کیا اور چائنا چوک کی جانب بڑھ گئے، جہاں انہوں نے کارکنوں کے ساتھ مل کر وکٹری کا نشان بنایا۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ سیکیورٹی کے ہمراہ کے پی ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں وہ اس وقت موجود ہیں۔ یہ صورتحال سیاسی حلقوں میں بحث و مباحثے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *