وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واپس پشاور روانہ ہوگئے، صحافی صدیق جان

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واپس پشاور روانہ ہوگئے، صحافی صدیق جان

صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واپس پشاور روانہ ہوگئے ہیں۔

صحافی صدیق جان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کی گئی جس میں لکھا کہ ’’علی امین گنڈاپور پشاور روانہ‘‘۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ تاہم سرکاری ذرائع نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی اور اس خبر کو غلط قرار دیا تھا۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بھی تصدیق کی تھی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلیٰ 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں اور اگر ان کی گرفتاری کی گئی تو یہ توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *