پولیس نے مظاہرین کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی تفصیل جاری کردی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور مختلف مقامات پر گاڑیوں پر پتھراؤ اور ڈنڈوں سے حملے کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں نمبر SAG 8160 اور SAG 1039 کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مظاہرین نے بعض گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی بھی کوشش کی، جسے جوانوں نے بروقت روک دیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پر دھاوا بولنے میں ملوث کرداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ
فیصل کامران کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران کئی جوان زخمی ہوئے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند حملہ آور مظاہرین کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہےاور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی مدد سے مثال بنایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔