فیصل کریم کنڈی کا صوبے میں ’گورنر راج‘ لگانے کا عندیہ

فیصل کریم کنڈی کا صوبے میں ’گورنر راج‘ لگانے کا عندیہ

گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کے امکان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات حد سے بڑھ گئے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہوگی۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ان کے دورہ امریکہ اور صوبے کے معاملات پر بات چیت کی گئی، لیکن گورنر راج کے بارے میں کوئی خاص گفتگو نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی تفصیل جاری

تحریک انصاف کے احتجاج اور صوبے کی صورتحال پر سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر حالات سنگین ہو جائیں تو ملک اور جمہوریت کی خاطر گورنر راج نافذ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں موجود گورنر راج کا آپشن ہمیشہ موجود ہوتا ہے اور ماضی میں بھی یہ اقدام اٹھائے جا چکے ہیں۔ اگر صورتحال سنگین ہو جائے تو کبھی کبھار ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *