سوزوکی نے اپنی شاندار موٹر سائیکل ’ سوزوکی جی ایس ایکس 125پر شاندار پیشکش کر دی۔
سوزوکی جی ایس ایکس 128 کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار روپے ہے لیکن اب صارفین بغیر کیس اضافی رقم کے یہ موٹر سائیکل قسطوں پر بھی حاصل کر سکتے ہیں، سوزوکی جی ایس ایکس 125ایس 25 فیصد ایڈوانس رقم ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں ، جبکہ باقی رقم 24 آسان اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔
سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی
سوزوکی GSX-125 کی فیکٹری قیمت49900 ہے جس میں آن روڈ قیمت، رجسٹریشن اور دیگر چارجز شامل ہے۔ یہ موٹر سائیکل کمپنی کی جانب سے تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سیاہ ، سرخ ، اور نیلا رنگ شامل ہے ۔ ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کو بھی مشکل حالات کا سامنا ہے۔
اس صورتحال میں کمپنیاں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دلکش پیشکشیں متعارف کروا رہی ہیں۔ ان پیشکشوں کے ذریعے صارفین کو زیادہ بہتر مالی مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل خرید سکیں۔ چمزید معلومات کے لیے اپنے قریب ترین سوزوکی ڈیلرشپ یا ویب سائٹ پر جائیں۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
علاوہ ازیں سوزوکی کی بائیکس خاص طور پر GS 110 اور GS 150 کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلیں ہیں، جو اپنے اعتماد، کارکردگی اور مناسب قیمت کی وجہ سے نئے اور تجربہ کار سواروں میں مقبول ہیں۔
سوزوکی کی انٹری لیول بائیک GD110 ایندھن کی بہترین بچت اور خوبصورت ڈیزائن کے لئے جانی جاتی ہے۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظربہت سےافراد ایسے متبادل تلاش کر رہے ہیں جو ان کی جیب پر بوجھ نہ ڈالیں۔
سوزوکی GD110 کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہے۔ خریداری کے خواہشمند افراد کے لیے قسطوں کا آپشن بھی موجود ہے، جس میں 1800 روپے پراسیسنگ فیس کے ساتھ 89 ہزار 800 روپے ایڈوانس دینا ہوگا۔ باقی رقم 36 ماہ کی قسطوں میں بغیر سود کے ادا کرنی ہوگی، جس کی ماہانہ قسط 11 ہزار 942 روپے ہوگی۔
دوسری جانب سوزوکی GS 150 ایک زیادہ طاقتور انجن کے ساتھ آتی ہے، جو اسے مختلف سواری کے حالات میں موزوں بناتی ہے۔ 150cc انجن کی بدولت سوزوکی GS 150 شہر کی ٹریفک اور طویل سفر دونوں میں آسانی سے چلائی جا سکتی ہے۔ سوار اس کی ہموار کارکردگی اور آرام دہ سواری کو خاص طور پر لمبی مسافت کے دوران سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2005 اور 2008 ماڈل کی مہران کتنے میں ملے گی ؟ جانئے