خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو لاپتا قراردیدیا

خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو لاپتا قراردیدیا

خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو لاپتا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے بلایا گیا ہے تاکہ وزیر اعلیٰ کے لاپتا ہونے پر بحث کی جا سکے۔اجلاس کے طلب کرنے کا اعلامیہ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے اہلکاروں نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے کمروں کے دروازے توڑ دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس ایکس 125 پر شاندار آفر لگا دی گئی

سیکریٹریٹ کے مطابق، کے پی ہاؤس میں صوبائی ملازمین کے کمروں کے دروازے بھی توڑے گئے، اور خواتین اور فیملیز کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کیا گیا۔دوسری طرف، پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ علی امین کی رہائی کا مطالبہ کیا اور اس اغوا کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس کا محاصرہ اور دروازے توڑنا ناقابل قبول ہے، اور علی امین گنڈا پور صوبے کی عزت ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ کو جلد رہا کیا جائے، اور اس واقعے کو صوبے کی بے عزتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ جرگہ بھی طلب کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *