عمران خان کو یہ احساس ہو گیا کہ وہ مشکل میں پھنس چکے ہیں، فیصل واوڈا

عمران خان کو یہ احساس ہو گیا کہ وہ مشکل میں پھنس چکے ہیں، فیصل واوڈا

سینٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ وہ مشکل میں پھنس چکے ہیں اور اب اس صور تحال سے نکلنا ان کے لیے ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج صرف ایک جھاگ کی مانند ہے، اور یہ کہ پارٹی نے جنرل فیض حمید کے ساتھ مل کر ملک میں تباہی مچائی۔پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر علی امین گنڈا پور کو گرفتار کیا گیا تو ہر کارکن احتجاج کی قیادت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس ایکس 125 پر شاندار آفر لگا دی گئی

فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جے شنکر کو اپنے احتجاج میں بلانے کا فیصلہ کر کے الطاف حسین جیسی سیاست کی ہے، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ان کا حال بھی ویسا ہی ہوگا۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار جب وہ غائب ہوئے تو ان کا نمبر نہیں مل رہا تھا، اور اب بھی وہ غائب ہیں۔ اس بار وہ انہیں خاصی دعوت دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی احتجاج کا کوئی اثر نہیں ہوگا، اور نہ ہی کوئی بات چیت یا این آر او ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ 21 اکتوبر ان کی تاریخ پیدائش ہے، اور اس سے پہلے پاکستان کے لیے بہت سی چیزیں بہتر ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *