وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا دیا ہے، یہ سب کچھ ایک اسکرپٹ کے مطابق کیاگیا۔ گنڈا پور ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر دے رہا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی کے لوگوں سے پوچھی جائے کہ وہ ہر بار کیوں پی کے ہاؤس پہنچ جاتے ہیں، جیسا کہ جلسے کے دن بھی ہوا تھا۔ وزیر دفاع نے یہ بھی وضاحت کی کہ اصل میں ‘نئی اپڈیٹس’ پی کے ہاؤس سے قریب ہی دستیاب ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا آسان ہو جاتا ہے، اور کچھ گھنٹوں کے لیے غائب ہونا پڑتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ گنڈا پور کا یہ عمل عمران خان کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔