کراچی: چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے بے گناہ متاثرین کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں اور مرحومین کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا گیا۔
چینی حکام نے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے اور فوری طور پر ایک ہنگامی منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
چینی سفارت خانہ نے پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ حملے کی مکمل تحقیقات کریں، مجرموں کو سخت سزا دی جائے، اور چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
مزید برآں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل نے چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیکورٹی کی صورتحال پر گہری توجہ دیں، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنائیں، اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنائیں۔