لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو پولیس اہلکار معطل کرد یئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گزشتہ روز ایوانِ عدل لاہور میں شیلنگ کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی اپریشنز لاہور نے معطل کر دیا ہے۔ غیر زمہ داری اور غفلت برتنے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔دونوں اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے ساتھ ایوان عدل میں شیلنگ کی جس پر دونوں اہلکاروں کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے ساتھ شوکاز کا جواب دینے کا وقت دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے خیبر پختونخوا تک پہنچنے کا سفر، علی امین گنڈا پور کی فرار کی کہانی، عمران ریاض کی زبانی
ڈی آئی جی اپریشنز لاہور نے کہا کہ دونوں اہلکاروں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان عدل کے اندر شیل پھینکے، ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے اورمیرٹ پر انکے خلاف انکوائری کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل نے کہا پولیس اہلکاروں کا غیر زمہ درانہ رویہ کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا۔

