اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس لیز ختم ہونے پر سِیل کر دیا گیا

اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس لیز ختم ہونے پر سِیل کر دیا گیا

کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس کو لیز ختم ہونے کے معاملے پر سِیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کر دیا گیا ہے اور سی ڈی ٹیم کے جانب سے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیئے گئے ہیں۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے اورسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایوانِ عدل میں شیلنگ کرنے پر اہلکار معطل

ترجمان سی ڈی اے نے خیبر پختونخواہ ہاؤس کو سیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے ہاؤس کے بلاکس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی اور لیز ایگریمنٹ کے معائدے کی مدت ختم ہونے پر سیل کیا گیا ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخواہ ہاؤس کالیزجون2006میں ختم ہو گیا تھا اور رواں سال 2024میں بھی فروری اورجون میں دونوٹسزجاری کیے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا اکہ سی ڈی اے کی جانب سے باربارنوٹس بھیجوائے گئے لیکن کے پی ہاؤس کی جانب سے No Objection Certificate جمع نہیں کروایاگیا۔ سی ڈی اے حکام نے تصدیق کی کہ بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے اورسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نےکے پی ہاوس سیل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں اور سی ڈی اے حکا م کے مطابق سی ڈی اے نے متعددنوٹس بھیجوائے لیکن کے پی کے ہاؤس نے تعاون نہیں کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *