جماعت اسلامی کی اپیل میں ملک بھر میں یومِ یکجہتی فلسطین اور سرکاری و غیر سرکاری سطح پہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات منعقد ہو رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا جا رہا ہے اور صدر و وزیراعظم کی زیر صدارت آج آل پارٹیز فلسطین کانفرنس بھی منعقد ہو گی ۔ فلسطین کے حوالے سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے رہنماء شرکت کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پہ وزیراعظم نے ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا تھا اورحافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں یوم یکجہتی فلسطین کی اپیل کی تھی
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس سِیل کرنے کا آغاز کر دیا گیا
۔جماعت اسلامی کی جانب سے بھی ملک بھر میں یکجہتی فلسطین تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد کی تقریب میں شرکت کی ۔ جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں جماعت کی جانب سے مسلئہ فلسطین کے حوالے سے ریلیز اور تقریبات کا بھی انعقاد کہا جا رہا ہے اور مظلوم فلسطینی عوام کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا رہا ہے۔