اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی

اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء اور فیملی کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی کو مزید سخت بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

اجلاس کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر عائد کی جانے والی پابندی کا فیصلہ کیا۔ اس پابندی کا اطلاق نہ صرف عمران خان بلکہ تمام قیدیوں پر بھی ہو گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد جیل کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ کسی بھی غیر ضروری خطرے سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *