پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا بھی 171 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپےکا ہو گیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں3 ڈالرز کا اضافہ دیکھنے کوآیا، جس کے بعد عالمی قیمت2656 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔ تاہم ایک تولہ چاندی کی قیمت 3050 روپےپر برقرار رہی ہے۔