ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ سعودی ریال سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج بھی سعودی ریال کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں ریال 73 روپے پر خریدا گیا اور 74.23 روپے پر فروخت ہوتا رہا۔
سعودی ریال کی قیمت میں 85 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں یہ 73 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز سعودی ریال کی قیمت 73.85 روپے پر بند ہوئی تھی۔ ایک ہزار سعودی ریال کی قیمت اوپن مارکیٹ میں تقریباً 73 ہزار روپے کے برابر ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں، جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، ایک تولہ سونا 200 روپے مہنگا
انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.52 روپے سے بڑھ کر 277.64 روپے پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے پہلے روز روپے پر دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو امریکی ڈالر 279.69 روپے، یورو 305.53 روپے، برطانوی پاؤنڈ 364.76 روپے، یو اے ای درہم 76.08 روپے، سعودی ریال 74.23 روپے کا ہوگیا۔