عامر الیاس رانا نے پی ٹی آئی کی جانب سے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

عامر الیاس رانا نے پی ٹی آئی کی جانب سے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے پی ٹی آئی کی جانب سے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے فلسطینیوں کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا حکومت کا اب تک کا بہترین اقدام ہے۔ تاہم بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے APC میں شرکت نہیں کی جو کہ افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں: اے پی سی میں شرکت، بانی پی ٹی آئی کا جواب خوش آئند ہے: عطا تارڑ

عامر الیاس رانا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک موجود قیادت جو یوٹیوب سے پیسے بھی کما رہی ہے اور باہر سے چندہ اکٹھا کر تی ہے اس نے بیرسٹر گوہر پر دبائو ڈالاکہ آپ نے اے پی سی میں شرکت نہیں کرنی کیونکہ اس سے ہمارے ڈونرز پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی اس موضوع پر بحث ہوئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *