مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 3.37 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 76.89 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 3.23 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 80.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، ایک تولہ سونا 200 روپے مہنگا
یہ اضافہ خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب ہوا ہے، جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے اندر خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔