گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر میر جعفر بیٹھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو جلسے میں دعوت دینا ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ، پولیس کی ریمانڈ کی استدعا
انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو خط لکھے، یہ ہمیشہ ملک کے خلاف کام کرتے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اتنا نااہل، نالائق، غیرذمہ دار وزیر اعلیٰ ہے کہ چوبیس(24) گھنٹے غائب رہا۔
علی امین گنڈا پور خود ساختہ روپوش رہے، اس حوالے سے حقائق سامنے آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران گورنر راج لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کہاں رہے؟ محسن نقوی کو اس حوالے سے تحقیقات کرنی چا ہیے ، کبھی کبھی علی امین، محسن نقوی بھائی بھائی کے نعرے بھی لگ جاتے ہیں۔

