نئی تاریخ رقم: اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 86 ہزار کی سطح عبور کر گیا

نئی تاریخ رقم: اسٹاک مارکیٹ  میں 100 انڈیکس 86 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے، 100 انڈیکس پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 500 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 86410 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ پہلے دن بھی مثبت رجحان برقرار رہا،کاروباری ہفتے کے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس اضافے سے پہلی بار 85 ہزار 610 کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

پچھلے ہفتے میں مارکیٹ کی زبردست تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کے لیے خوش آئند صورتحال پیدا کی جو کہ پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ اس کامیابی کی بنیاد پر مستقبل میں مزید ترقی کی امید کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *