سام سنگ کا اے 16 پیش، 6 سال تک اپڈیٹ دینے کا اعلان

سام سنگ کا اے 16 پیش، 6 سال تک اپڈیٹ دینے کا اعلان

جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے گلیکسی اے 16 فائیو جی پیش کر دیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین آئندہ 6 سال تک اس فون کی سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں گے، یعنی صارفین اکتوبر 2030 تک یہ اپڈیٹس حاصل کریں گے۔گلیکسی اے 16 فائیو جی میں 6.7 انچ کی اسکرین، تین بیک کیمروں، اور ایک 13 میگا پکسل سیلفی کیمرے کی خصوصیات ہیں۔ بیک پر 50 میگا پکسل کا مین کیمرا، 5 میگا پکسل کا ماکرو کیمرا، اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر موجود ہے، جو کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فیچرز سے لیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

یہ فون 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے اور یہ اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان میں اس فون کی ابتدائی قیمت 75 ہزار روپے رکھی گئی ہے، لیکن ممکنہ طور پر یہ قیمت کم کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *