پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق اہلِ خانہ نے کردی۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق مظہر علی دل کے عارضے کی وجہ سے زیرِ علاج تھے۔ ان کے سوگواروں میں دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔ اداکار کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔
مظہر علی نے مشہور ٹی وی ڈراموں عروسہ اورافشاں میں اپنے کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کے دیگر مقبول ڈراموں میں تعبیر، بادلوں پر بھروسہ، شاہین، خدا اور محبت، ہالہ، آسمان تک دیوار اورمیرا انتظار کر شامل ہیں۔ ان کی شاندار اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔