پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ نہ مل سکا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ نہ مل سکا

راولپنڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 سے 30 روپے کی کمی کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا ۔

ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور موجودہ کرایے وصولی پر بضد ہیں۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی مینٹینس اور دیگر اخراجات میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ مسافروں کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس وقت گوجر خان کا کرایہ 210 روپے کے بجائے 300 روپے تک وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ مدرہ کا کرایہ 180 روپے کے بجائے 250 روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *