وفاق کے خلاف جارحانہ رویہ، تحریک انصاف قیادت نے گھٹنے ٹیک دئیے

وفاق کے خلاف جارحانہ رویہ، تحریک انصاف قیادت نے گھٹنے ٹیک دئیے

تحریکِ انصاف کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے ورکرز کی پکڑ دھکڑ اور سخت رویے پر سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ قیادت نے مزید جارحانہ انداز اپنانے کی بجائے بڑے شہریوں کی جگہ اب اضلاع کی سطح پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف قیادت نے اسلام آباد احتجاج کے بعد جاری پکڑ دھکڑ اور کارکنان کی گرفتاریوں پر مزید جارحانہ انداز اپنانے کی بجائے اور بڑے شہروں میں احتجاج کرنے کی بجائے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرےکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ +
ذرائع کے مطابق پارٹی ایم این ایز اور ایم پی ایز نے جہاں بڑے شہروں میں مظاہروں پر زیادہ وسائل خرچ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے وہی اس میں حکومت کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنے کا بھی رونا رویا ہے ۔اضلاع کی سطح پر ماحتجاج میں قیادت شرکت کرے گی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد،لاہور اورراولپنڈی جلسوں میں مشکلات کے بعد کچھ رہنماوں کو شدید تحفظات تھے پی ٹی آئی اب اسلام آباد اور بڑے شہروں کا رخ کرنے کی بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرے گی کیونکہ اسلام آباد اور لاہور جلسوں پر ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور قیادت کے کروڑوں روپے خرچ ہوچکے ہیں اور کئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے خیبر پختونخوا ہاؤس سِیل کرنے سے متعلق درخواست پر دلچسپ ریمارکس

۔ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں سے کئی صوبائی وزراء اور رہنماء ناراض تھے اس لئے متعدد ایم این اے اور ایم پی ایز کی تحفظات دور کرتے ہوئے حکمت عملی میں تبدیلی لائی جارہی ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ انہوں نے احتجاجی مظاہروں کی حکمت عملی تبدیل کردی ہے جس کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور جلد پارٹی ترجمان اس حوالے سے حتمی پلان مرتب کرینگے۔ ان کے مطابق وہ آئین اور قانون کی بالادستی کا یہ جنگ جاری رکھے گئے اور وہ کسی صورت اپنے مقصد اور منزل سے پیچھے نہیں ہٹیں گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *