ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے ہر قسم کے پبلک اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی

ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے ہر قسم کے پبلک اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر نے 9 اکتوبر سے 7 نومبر 2024 تک ایک ماہ کے لئے ہر قسم کے پبلک اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس خیبر پختونخوا آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ اور ایک مہینے کے لیے ضلع خیبر میں ہر طرح کے سیایس اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی، اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر 9 اکتوبر سے 7 نومبر تک 30 دنوں کیلئے پابندی ہوگی

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے خیبر پختونخوا ہاؤس سِیل کرنے سے متعلق درخواست پر دلچسپ ریمارکس

۔ڈپٹی کمشنر آفس ضلع خیبر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے لیے عوامی اجتماعات میں پابندی علاقے میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے لگایا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ ⁧‫پشتون‬⁩ تحفظ موومنٹ نےاکتوبر 11 کو ضلع خیبر میں ⁧‫جرگہ‬⁩ منعقدکرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اکتوبر 6 کو پی ٹی ایم پر پابندی لگائی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *