خیبر پختونخوا اسمبلی میں جھگڑے کے واقعے کے بعد تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکومتی رکن نیک محمد اور تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، دونوں ایم پی ایز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ اس لڑائی کے دوران ان کے حمایتی بھی کود پڑے، جس کی وجہ سے اسمبلی اکھاڑہ بن گئی۔
مزید پڑھیں: گرفتاری سے نہیں ڈرتا، صوبے کے نقصان کی وجہ سے گرفتاری نہیں دی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
لڑائی کے دوران دونوں جانب سے گالم گلوچ کے ساتھ ساتھ لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں ہنگامہ آرائی کرنے والے غیر متعلقہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے تین افراد ایم پی اے اقبال وزیر کے ساتھی بتائے جاتے ہیں، انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

