پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پنجاب کے 8 بڑےشہروں میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیوز کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ تحریک انصاف نےفیصلہ کیا ہے کہ 11اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم
12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور 13اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے ہر قسم کے پبلک اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی
احتجاج کے حوالے سے تحریک انصاف نے قیادت کو اہم ہدایات جاری کر د ی ہیں۔ پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی ۔اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی۔

