پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نےاپنی صحت کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا اپنے ویڈیو پیغام میںکہنا تھا کہ اس وقت انہیں جنتی بھی بیماریاں لاحق ہیں اس کی وجہ سے میرا ویٹ میں تقریباً 10گنا کمی آئی ہے تاہم مجھے زہر دینے کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں یہ سب جھوٹی ہیں ۔
میں نے صحت کے ٹیسٹ کروائے ہیں اس میں زہر دینے بارے ایسا کچھ سامنے نہیں آیا ۔ ان کے مطابق جب اسلام آباد پولیس نے مجھے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا اور جب میری ضمانت ہوئی اور رہا ہو گیا ، اس کے اگلے دن میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا ۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے حقیقت بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جمہوریت کی بالادستی پر زور دیا ہے ۔ پارٹی کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی وجہ یہ بنی کہ میری صحت نے میرا ساتھ نہیں دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک بیگناہ قیدی ہے:اسد قیصر
حالانکہ احتجاج میں عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نکلی تھی، ملک میں حالیہ دھرنے اور احتجاج کے دوران میری صحت کو بہانے کے طور پر اجاگر کیا جا رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی یہ ہمت دیکھنے والی تھی جس کو دیکھنے کے لئے میری آنکھیں ترس گئی تھیں ، نومئی کے بعد عوام کو ڈرایا گیا تھا کہ شاید اب وہ گھروں سے نہ نکلیں۔