اسلام اباد احتجاج: توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام اباد احتجاج: توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ

پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد احتجاج میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ مقدمات میں شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے عوامل تشکیل دےدیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا اوربانی پی ٹی آئی کو احتجاج انتشار کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت نے اپنی صحت بارے زیر گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کیئلے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی ۔پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا ئی ہیں اور پولیس پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *