خیبر پختونخوا حکومت کا آئی جی سے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ، پولیس ایکٹ میں ترامیم شامل

خیبر پختونخوا حکومت کا آئی جی سے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ، پولیس ایکٹ میں ترامیم شامل

خیبر پختونخوا حکومت اور بیوروکریسی کا پولیس کے مابین اختیارات کی جاری سرد جنگ میں پولیس سے اختیارات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس سے اختیارات لینے کی تیاری مکمل کرتے ہوئے پولیس ایکٹ 2017 میں ترامیم شامل کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دئیے۔پولیس ایکٹ 2017میں ترمیم کرکے آج صوبائی کابینہ میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایکٹ میں ترمیم کرکے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نوکری پکی کرنے کیلئے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں : طلال چوہدری

سابق وزیر اعلی پرویزخٹک نے 2017میں اپنے اختیارات آئی جی کوتفویض کئے تھے۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور دوبارہ ایکٹ میں ترمیم کرکے اختیارات اپنے پاس کھناچاہتے ہیں۔حکومتی ارکان نے 9 مئی سمیت دیگر ایشو پر پولیس کو حاصل اختیارات پر اسمبلی میں تنقید کانشانہ بنایاتھا۔

اختیارات میں کمی کرکے آئی جی کے تمام اختیارات وزیر اعلی کے پاس ہونگے۔ پولیس ایکٹ 2017میں ترامیم کی صوبائی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *