چنگان پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے زبردست پیشکش کا اعلان کردیا۔
اب صارفین اوشان X7 کی بکنگ کروا کر 2 لاکھ روپے کی بڑی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ آفر اوشان X7 کے تینوں ویرینٹس پر دستیاب ہے جو کہ گاڑیوں کےشوقین افرادکے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
کمپنی کے مطابق “فیوچر سینس” ویرینٹ سب سے جدید ماڈل ہے۔ یہ پریمیئم ایس یو وی اپنے خوبصورت ڈیزائن، جدید حفاظتی فیچرزاور کشادہ انٹیریئر کے لیے مشہور ہے جو اسے خاندانوں اور ایڈونچر پسندوں کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔
مزید پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں سامنے آگئیں
اوشان X7 کی ابتدائی قیمت صرف 8,099,000 روپے ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس کی طاقتور 1.5 لیٹر 4-سلنڈر ٹربو چارجڈ انجن 185 ہارس پاور اور 300 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتا ہے، جو اسے شہر کی سڑکوں اور ہائی وے پر ایک آرام دہ اور ہموار ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
یہ پیشکش 31 اکتوبر 2024 تک دستیاب ہے، اس لیے جلدی کریں اور اس شاندار ایس یو وی کی لگژری اور بہترین کارکردگی کا لطف اٹھائیں۔اوشان X7 میں بہت سی جدید خصوصیات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی
فیوچر سینس ویرینٹ میں ایل ای ڈی لائٹس، ہیٹڈ اور وینٹیلیٹڈ 6-وے الیکٹرک فرنٹ سیٹس، 10.25 انچ انفوٹینمنٹ اسکرین، ملٹی میڈیا اسٹیئرنگ، پینورامک روف، 4 ایئر بیگز، 360 ڈگری کیمرا، اور پارکنگ سنسرز شامل ہیں۔
فیوچر سینس پیکج میں اضافی ٹیکنالوجی، جیسے ڈائنامک ریڈار کروز کنٹرول، کولیشن وارننگ، ایمرجنسی بریکنگ اور بلائنڈ اسپاٹ مانیٹر جیسے فیچرز شامل ہیں، جو کہ صارفین کی سیکیورٹی اور آرام کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ یہ تمام خصوصیات اوشان X7 کو ایک جدید اور محفوظ SUV بناتی ہیں۔