750 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ سامنے آگئی

750 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ سامنے آگئی

750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اکتوبر بروز منگل فیصل آباد میں ہوگی۔

یہ رواں سال کی 32ویں اور مجموعی طور پر100ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 9300 روپے مالیت کے 1696 انعامات شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی

اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منگل کی صبح 9 بجے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں کاروباری شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر کے اہم افراد شرکت کریں گے۔

اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *