16ویں اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کا انتقال ہوگیا

16ویں اسپیکر قومی اسمبلی  الٰہی بخش سومرو کا انتقال ہوگیا

قومی اسمبلی کے 16ویں اسپیکر انتقال کر گئے۔

سندھ کے سینئر سیاستدان سابق اسپیکرقومی اسمبلی الٰہی بخش سومروانتقال کرگئے۔ الٰہی بخش سومرو شکارپور سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سیاست دان اور قانون ساز تھے۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر سیف نے عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کر دیا

الٰہی بخش سومرو پاکستان کی قومی اسمبلی کے 16ویں سپیکر تھے۔ ان کا تعلق سندھ کے ایک بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔ وہ مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔

الٰہی بخش سومرو کراچی کی رہائشگاہ میں قیام پذیرتھےاور کچھ عرصہ علالت کی وجہ سے سیاست سے بھی کناراکشی اختیارکررکھی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *