مزید 25کیس اور بھی بنالیں،عمران خان کیساتھ ہوں اور رہوں گا:پرویزالہٰی

مزید 25کیس اور بھی بنالیں،عمران خان کیساتھ ہوں اور رہوں گا:پرویزالہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نیب نے میرے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبر چلائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نہ تو میں نے کرپشن کی ہے اور نہ ہی میں نے کوئی پلی بارگین کی ہے۔ سیکڑوں سرکاری ملازمین کو اغواء کر کے اور مار پیٹ کر کے پلی بارگین بارے نیب کی میرے حوالے سے خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کےدا خلے پر پابندی عائد 

انہوں نے جو پیسے دئیے ہیں ان کو بھی میرے ساتھ بلا وجہ منسلک کیا جا رہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو جھوٹی خبر قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا

چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف 25 جعلی کیسز بنائے گئے، یہ مزید 25 کیس اور بھی بنا لیں ، میں انشاء اللہ پھر بھی عمران خان کیساتھ ہوں، تھا اور رہوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *