ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے بآسانی ہرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں گروپ اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کرپہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ۔
بھارتی کپتان ہرمن پریت کور 52 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔ سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورمانے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔سری لنکا کی طرف سے چماری اتھاپٹو اور اما کنچنا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت کے 172 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، کاویشا دلہاری 21 انوشکا سنجیوانی 20 اور اما کنچیوانی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کرکٹر کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ
ا ن کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔ بھارت کی طرف سے ارون دھتی ریڈی اور آشا سوبھانا نے تین ، تین رینوکا سنگھ نے 2، دپیتی شرما اور شریانکا پاٹل ایک ، ایک وکٹ حاصل کر سکیں۔