پختون تحفظ موومنٹ مسئلے کا پُرامن حل نکالیں گے : وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

پختون تحفظ موومنٹ مسئلے کا پُرامن حل نکالیں گے : وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

ضلع خیبر میں پیش آنے والی صورتحال، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کی اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے علاوہ حکومتی اراکین صوبائی اسمبلی اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق کل وزیر اعلیٰ ہا ؤس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور پارلیمنٹیرینز کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی طرف سے نمائندگی کریں گے۔ گزشتہ روزصوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے ممبران اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کے قومی جرگے کے انعقاد کے حوالے سے ناخوشگوار واقعے اور وفاق کی طرف سے اسے کالعدم تنظیم قرار دینے کے بعد کشیدہ صورتحال کے تناظر میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ان اراکین اسمبلی نے اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے لیڈر بنایا ہے۔

ہم نے اس مسئلے کا حل نکالنا ہے ، یہ سب ہمارے لوگ ہیں اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے صوبے کے اندر لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کریں، میں اس مسئلے کے پُر امن حل کیلئے تعاون پر تمام اپوزیشن اور حکومتی اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں، اس سلسلے میں ہم نے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے بھی حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے اس اقدام کو خوش آ ئند قرار دیا ہے۔

اس معاملے کے پُر امن حل کے سلسلے میں کل وفاق کی طرف سے وزیر داخلہ پشاور تشریف لائیں گے، اس حوالے سے کل وزیر اعلیٰ ہا ؤس پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا ، اس اجلاس میں شرکت کیلئے ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی ہے، اجلاس میں صوبے کے تمام پارلیمنٹیرینز بھی شرکت کریں گے۔

پوری امید ہے کہ ہم سب مل بیٹھ کر اس صوبے اور ملک کی امن امان کیلئے ایک ایسا راستہ نکالنے میں کامیاب ہو ں گے جسے یہ مسئلہ پُر امن انداز میں حل ہوگا، علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہماری نیت صاف ہے اور اللہ تعالیٰ اس مسئلے کے حل میں ہماری مدد کرے گا، میں تمام پارلیمنٹیرینز کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس مسئلے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے ہماری مدد کر رہے ہیں، میں خیبر پختونخو ا حکومت کی طرف سے ایک دفعہ پھر ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *