اسلام آباد،راولپنڈی میں شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم

اسلام آباد،راولپنڈی میں شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سربراہی میں ہونے والا ایس سی او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔پولیس کے مطابق ایس سی او اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یاماہا پاکستان کی نئی پیشکش، کوئی بھی بائیک لاؤ، نئی یاماہا لے جاؤ

اس سلسلے میں 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ کی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شورٹی بانڈز طلب کیے ہیں، جبکہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *