عمران خان کی بہنوں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عمران خان کی بہنوں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، پراسیکیوٹر رانویاور پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ قبل ازیں پراسیکیوٹر راجہ نوید نے علیہ خان اور عظمی خان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت میں کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان سے پوچھنا ہے بارودی مواد کہاں رکھا ہے۔ جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان کا کیوں ریمانڈ چاہیے؟ کیا ثبوت اکٹھے ہوئے؟ جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے دیگر کارکنان کو میگافون پر اشتعال دلایا، انکا کہنا تھا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے کارکنان کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ کا آغاز

پراسیکیوٹر نے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے میٹنگ میں احتجاج کرنے کی منصوبہ بندی کی اور علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف شریک ملزم عدنان نے کہا انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا اکہ شریک ملزم نے بیان دیا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا ہے۔ شریکِ ملزم کے مطابق علیمہ خان، عظمیٰ خان نے ڈی چوک پہنچ کر پارلیمنٹ پر بارودی مواد استعمال کرنا تھا۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے ریاست مخالف منصوبہ بندی کی، بارودی مواد کارکنان کو مہیا کیا۔
وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نہتی تھیں، کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا اور خواتین کےلئے قوانین میں خاص نرمی رکھی گئی ہے، وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آگئے ، وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف جوش و خروش کے ساتھ نئے الزامات کے ساتھ آئی ہے اورعلیمہ خان، عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہیں، عمر رسیدہ ہیں، کبھی کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان بار کونسل نے آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کرلیا

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے گھر تین چار ہی خواتین ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل ہیں، اب بہنوں کو بھی گرفتار کرلیا ، سلمان صفدر نے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے کچھی دوسری بات نہیں کی، میگافون پکڑنا دور کی بات ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *