چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر خاندانی ذرائع کا موقف آگیا

چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر خاندانی ذرائع کا موقف آگیا

سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے خاندانی ذرائع نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے اور ان کی اسد قیصر سے اس حوالے سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مزید یہ کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم خاندانی ذرائع کی جانب سے واضح تردید کر دی گئی ہے۔

چوہدری نثار علی خان 2018کے الیکشن سے قبل مسلم لیگ (ن)سے علیحدہ ہوگئے تھے اور گزشتہ 2جنرل الیکشن میں بطور آزاد امیدوار انہوں نے الیکشن لڑا تاہم دونوں مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہے البتہ 2018میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تاہم انہوں نے بطور رکن صوبائی اسمبلی عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *