سوزوکی موٹرز کی جانب سے مشہور گاڑی سوزوکی بولان’کیری ڈبہ‘ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔
سوزوکی نے بولان کے متبادل سوزوکی’ ایوری‘ کو متعارف کروایا، جس کی تفصیلات اور تصاویر سامنے آ چکی ہیں۔ یہ منی وین “کلاسک کائی کار” ڈیزائن پر مبنی ہے، جس میں سائیڈ پر سلائیڈنگ دروازے، کی لیس انٹری، مستطیل ٹیل لائٹس، بیک وائپر، اور 13 انچ اسٹیل ویل شامل ہیں، جو اسے ایک باکس نما اور سادہ انداز دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں سامنے آگئیں
کیبن کے اندر، اونچا ڈیش بورڈ،2ٹون انٹیریر، کپڑے سے ڈھکی ہوئی نشستیں، اے بی ایس، 4-وے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، پانچ سیٹ بیلٹس، اے سی، ایک ایئر بیگ، دو کپ ہولڈرز، اور ایم پی 3 آڈیو سسٹم موجود ہیں۔
سوزوکی ایوری میں 660 سی سی انجن ہے، جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 49 ہارس پاور اور 62Nm ٹارک پیدا کرتا ہےاور اس کی متوقع قیمت تقریباً 26 لاکھ روپے ہے جبکہ موجودہ بولان کی قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے تھی۔ نئی سوزوکی ایوری خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے یہ ایک دلچسپ آپشن ثابت ہو سکتی ہے۔