اویس لغاری نے عوام کو بجلی قیمتوں میں بڑی کمی بڑی خوشخبری سنا دی

اویس لغاری نے  عوام کو بجلی قیمتوں میں بڑی کمی بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں دس روپے فی یونٹ تک کم ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیمتوں میں کمی سے انڈسٹری میں بھی اضافہ ہوگا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا حکومت گزشتہ چھ ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں، جس سے حکومت اور عوام کو 411 ارب روپے کی بچت حاصل ہوئی ہے۔وفاقی کابینہ نے مہنگی بجلی کی ذمہ دار آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا آغاز کر دیا ہے، جس سے بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا پاکستان کی نئی پیشکش، کوئی بھی بائیک لاؤ، نئی یاماہا لے جاؤ

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئی پی پیز کے مالکان نے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے معاہدے ختم کرنے پر اتفاق کیا۔اویس لغاری نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ صرف آغاز ہے، اور آئندہ دیگر آئی پی پیز کے ساتھ بھی مذاکرات کر کے بجلی ٹیرف میں مزید کمی کی جائے گی۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے سے کم ہونی چاہیے بجلی کی قیمت 10 روپے یونٹ سے کم ہوگی تو صنعتوں، عوام کو فائدہ ہوگا سردیوں میں خصوصی پیکیج کے تحت بجلی کافی یونٹ 20 سے 30 روپے تک کم کر دیا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *