اعظم سواتی کی چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اعظم سواتی کی چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ میں انہیں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کے لیے پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ وہ ایک بااصول انسان ہیں۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ وہ مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون16 کی قیمت سامنے آ گئی

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بھی سلام پیش کیا، جنہوں نے قانونی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ وکلا کی تعریف کرتے ہیں جو آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *