ساحل عدیم اشتہاری قرار، عدالت کاجائیداد ضبط کرنے حکم جاری

ساحل عدیم اشتہاری قرار، عدالت کاجائیداد ضبط کرنے حکم جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سندھی قوم کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے پر ساحل عدیم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ساحل عدیم کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم کی عدم موجودگی پر عدالت نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ عدالت نے کہا کہ ساحل عدیم کے خاکے اخبارات میں شائع کیے جائیں۔ ایڈووکیٹ عبدالفتح چانڈیو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ملنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان آگیا

تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ ساحل عدیم کو ٹریس کرنے میں ناکام ہیں، اور مستقبل میں بھی ان کی گرفتاری کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں عدالت نے ساحل عدیم کو اشتہاری قرار دیا، اور ان کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *