خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ڈینگی بارے تشویشناک رپورٹس سامنے آ گئیں

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ڈینگی بارے تشویشناک رپورٹس سامنے آ گئیں

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ایک ہی روز میں ڈینگی کے86مریض رپورٹ ہوئے ہیں اورمختلف اضلاع سے موصول رپورٹس کے مطابق
مذکورہ افراد میں لیبارٹری تجزئیے کے بعد ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے تشویشناک رپورٹس سامنے آئی ہیں اور نئی تشخیص کے ساتھ رواں سیزن کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1841ہوگئی ہے۔ جن میں سے543افراد میں تاحال ڈینگی وائرس موجود پایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے موصول رپورٹس کے مطابق 63افراد ہسپتالوں میں علاج کیلئے داخل کرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اعظم سواتی کی چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اورڈینگی کی تشخیص میں گذشتہ ماہ کے نسبت کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ رپوڑٹ کے مطابق سب سے زیادہ کیس پشاور میں633رپورٹ ہوئے ہیں اور دوسرے نمبر پر176افراد ایبٹ آباد میں متاثر ہوئے ہیں ۔۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کی صورتحال بارے تشویشناک رپورٹس سامنے آ رہی ہیں اور محکمہ صحت کےپی کے اس حوالے سے ضروری ڈیٹا حاصل کررہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *