وزیر اعظم کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

وزیر اعظم کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم پولیس لائنز بھی گئے، جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا پاکستان کی نئی پیشکش، کوئی بھی بائیک لاؤ، نئی یاماہا لے جاؤ

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے شہدا پیکج سے محروم خواتین کے اہل خانہ کو پیکج دینے کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ حکام کو نیشنل پولیس ہسپتال کی جلد تعمیر کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطارڑ اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *