پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک 2700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا میں 2315 اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 82 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔