محسن نقوی پھنس گئے تو علی امین کے پیروں میں بیٹھ گئے: عمر ایوب

محسن نقوی پھنس گئے تو علی امین کے پیروں میں بیٹھ گئے:  عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی امین کو دھمکیاں دینے کے بعد ان کے پیروں میں بیٹھ کر معافی مانگی۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کو دھمکیاں دی تھیں، لیکن 24 گھنٹے کے اندر وہ علی امین کے سامنے معافی کے طلبگار بن گئے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب کے پی ٹی آئی کے اراکین کو زدوکوب کیا جا رہا ہے، لیکن وہ سب شیر کی طرح بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی جب خیبر پختونخوا کو ضرورت پڑی تو وہاں بے شرمی سے آ گئے ،  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کی کوشش کی گئی، اور علی امین گنڈاپور انہیں معاف کر سکتے ہیں، لیکن ہم محسن نقوی کو معاف نہیں کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ  محسن نقوی پر زور دیا کہ وہ ان خاندانوں سے معافی مانگیں جن کے احکامات کے تحت ان کے لیڈرز جیل میں ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ محسن نقوی نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو براہ راست آرڈرز دیے، جس کی وجہ سے گزشتہ روز آئی جی سے اختیارات لے لیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *