چیف جسٹس نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کر لی

چیف جسٹس نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کر لی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے انکار لرتے ہوئے کہا ہے کہ الوداعی ڈنر پر دو ملین سے زیادہ کا خرچ آتا ہے جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خرچ کے باعث الودارعی ڈنر لینے سے معذرت کر لی ہے۔

فل کورٹ ریفرنس کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے اوراسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا ہے ۔ مراسلہ کے متن کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے دس بجے ہو گا اوراس موقع پر الوداعی ڈنر عموما دیا جاتا ہے مگر چیف جسٹس نے معذرت کی ہے۔ یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی 25 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈہو جائیں گے اورایڈیشنل رجسٹرار کا سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط لکھا ہے اورچیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم مشاورت، بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا۔خط کے متن میں چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ چونکہ ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے اس لیئے مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *