پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 15 اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی، ہر شرارت کی ذمہ دار صرف حکومت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کا نقصان چاہتی ہے نہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ درس دیا ہے، ہمیں عدالتوں سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت آئینی ترامیم کیلئے ہماری تجاویزقبول کرے تو اتفاق ہوسکتا ہے: فضل الرحمان
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ، پارٹی وکلاء کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دیتے ہیں تو اگلا لائحہ عمل اور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے ہمشیرہ نورین نیازی کی ملاقات کرانے کا حکم
حکومت کو چا ہیے عمران خان تک فوری طور پر رسائی دے اور شرمندگی سے بچے۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آئینی ترامیم کے معاملے پر ہمیں 3 راتوں تک خوار کیا، آئینی ترمیم پرپاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی )نے اپنا ڈرافٹ دیا لیکن حکومت نے کچھ نہیں دیا۔