پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کیساتھ رابطے میں ہے:گورنر پنجاب سلیم حیدر

پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کیساتھ رابطے میں ہے:گورنر پنجاب سلیم حیدر

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئےپیپلزپارٹی نہ پہلے جلدی میں تھی اور نہ اب ہے، قومی اسمبلی میں پی پی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کیساتھ رابطے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرحوم صحافی اخلاق باجوہ کےگھرآمد پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران سردارسلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ رابطہ ہے اور مولانا پی ٹی آئی والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:15اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی : شیخ وقاص اکرم کا اہم بیان آگیا

اخلاق باجوہ کے اہل خانہ سےتعزیت کے بعد ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کے قیام سےعوام کو فائدہ ہو گا ۔ عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تین نسلیں اس دنیا سے چلی جاتی ہیں پھر جا کر فیصلے ہوتے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہےآئینی ترمیم اسمبلی سے دو دہائی اکثریت سے منظورہو ۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ اور سیاستدان عوام کا اعتماد بحال کریں : مولانا فضل الرحمٰن

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *